السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا فرماتے ہیں علمائے دین مفتیان شرع متین اس بات میں کہ زید کہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کو قدرت نہیں کہ مثل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پیدا کر سکے اور عمرو کہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کو قدرت تو ہے مگر موافق اپنے وعدہ کے پیدا نہ کرے گا ان دونوں میں کون سچا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
در صورت مرقومہ معلوم کرنا چاہئے کہ زید اپنے قول میں چھوٹا ہے اور دعویٰ اس کا خلاف عقائد مسلمین کے ہے اور عمرو اپنے دعویٰ میں سچا ہے۔ اعتقاد اس کا موافق عقائد اہل سنت والجماعت کے ہے اور اعتقاد زید کا گمراہی ہے اور ایسے شخص کو گمراہ اور اہل بدعت سے سمجھنا چاہئے، ایسے شخص کے کفر اور عدم کفر میں علماء مختلف ہو رہے ہیں اور قریب کفر کے ہونے می کچھ شک وشبہ نہیں ہے ۔واللہ اعلم بالصواب حررہ سید محمد نذیر حسین عفی عنہ
(سید محمد نذیر حسین، محمد قطب الدین ،خواجہ ضیاء الدین،محمد اسد علی، حسبنا اللہ بس حفیظ اللہ)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب