سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(93) جو شخص اللہ کو واحد اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو رسول برحق جانے اور

  • 3875
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1294

سوال

(93) جو شخص اللہ کو واحد اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو رسول برحق جانے اور

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جو شخص اللہ کو واحد اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو رسول برحق جانے اور قیامت وغیرہ اعتقادی امور کو مانتا ہے شرک نہیں کرتا اور نماز کو بھی فرض جانتا ہے مگر نماز تمام عمر نہیں پڑھتا وہ شخص مسلما ہے یا کافر؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

واضح ہو کہ جو شخص اللہ کو واحد جانتا ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو رسول مرسل مانتا ہے اور امور ایمانیہ واعتقاد کا اقرار کرتا ہے ،وہ بے شک مسلم ہے کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ اس کو کافر کہے ،مگر ہاں جس قدر کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تارک صلوٰۃ کو کافر کہا اس قدر ہم بھی تارک صلوٰۃ کو کافر کہہ سکتے ہیں سوائے اس کے زیادہ حکم کہ وہ سرے سے مسلمان ہی نہیں ہے یہ نہیں لگا سکتے، اور یہی مذہب امام احمد کا بھی ہے ۔ واللہ اعلم!

(سید محمد نذیر حسین، سید محمد عبدالسلام، سید محمد ابو الحسن۔ فتاویٰ نذیریہ جلد اول)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 09 ص 213

محدث فتویٰ

تبصرے