السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی گیارہویں کرنا اس نیت سے کہ پیر صاحب معظم اور مقرب الٰہی ہیں، ان کی تعظیم اور ان کے ساتھ تقرب حاصل کرنے کے واسطے ہم یہ مال خرچ کرتے ہیں، کہ وہ ہم سے راضی رہیں، کیسا ہے، اور بلا اس نیت کے صرف ایصال ثواب کے لیے کرنا بقید ماہ و تاریخ کے کیسا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
گیارہویں کرنا شیخ عبد القادر جیلانی کی نیت مذکورہ بالا سے شرک ثابت ہوتا ہے، اس واسطے کہ یہ سب اوصاف خاص اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں، غیر کو اس میں داخل نہیں، اور اگر بلا اس نیت کے کرے بقید ماہ و تاریخ تو بدعت ہے، حررہ ابو الطیب محمد شمس الحق عفی عنہ۔ (ابو الطیب ۱۲۹۵۔ محمد شمس الحق) (سید محمد نذیر حسین)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب