سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

مال بڑھانے کی نیت سے صدقہ کرنا

  • 386
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 883

سوال

سوال: السلام علیکم کیا کوئی شخص اس نیت سے صدقہ کر سکتا ہے کہ میرا مال تھوڑا ہے اور یہ بڑھ جائے۔یعنی نیت مال بڑھانے کی ہو اور صدقہ اللہ کی راہ میں کرے۔

جواب: جی ہاں کیا جا سکتا ہے۔ صحیح بخاری کی ایک روایت کے مطابق اللہ کے رستے میں خرچ کرنے والے کے بارے ایک فرشتہ اس دعا پر مامور ہے کہ اللہ تعالی خرچ کرنے والے کا مال بڑھا دے۔
عن أبي هريرة رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وسلم قال : " ما من يوم يصبح العباد فيه إلا ملكان ينزلان فيقول أحدهما : اللهم أعط منفقا خلفاً ، ويقول الآخر : اللهم أعط ممسكاً تلفاً " .
رواه البخاري ( 1374 ) ومسلم ( 1010 ) .

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ