السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا جادو کا اثر ہو جاتا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جادو کا اثر ہو جاتا ہے، مگر اللہ تعالیٰ کے اذن سے ہوتا ہے۔ قرآن مجید میں ہے
﴿وَمَا ھُمْ بِضَارِّیْنَ بِه مِنْ اَحَدٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰہِ﴾ (سورة البقرة)
’’جادوگر اللہ تعالیٰ کے اذن کے بدون کسی کو ضرر نہیں دے سکتے۔‘‘
اور دوسری جگہ فرمایا:
﴿وَمِنْ شَرِّ النَّفَّاثَاتِ فِی الْعُقد﴾
’’گرہوں میں پھونکنے والیوں کے شر سے پناہ مانگتا ہوں۔‘‘
اس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ جادو کا اثر ہوتا ہے۔ (الاعتصام لاہور جلد نمبر ۲ شمارہ نمبر ۱۱)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب