سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(66) مردہ زندہ ہونا

  • 3848
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1920

سوال

(66) مردہ زندہ ہونا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مخدومنا! ہمارے ہاں ایک شخص ہے جو یہ کہتا ہے کہ جس طرح انبیاء اپنے معجزہ سے مردوں کو زندہ کر لیتے تھے، اسی طرح اولیاء اللہ بھی اپنی کرامت سے مردہ زندہ کر سکتے ہیں، کیا یہ صحیح ہے؟ (شیخ رحمت اللہ کنگن پوری)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ غلط ہے، معجزہ اور کرامت میں بہت فرق ہے۔ قرآن کریم نے صرف چند ایک انبیاء کے متعلق ہی یہ بتایا ہے کہ انہوں نے اللہ کے حکم سے مردے نزدہ کئے مگر کسی ولی اللہ کے متعلق کسی آیت یا حدیث میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اس نے مردہ زندہ کیا ہو، انبیاء کے متعلق تو کہا جا سکتا ہے کہ ان کو نبوت منوانے کے لیے اللہ تعالیٰ ایسے معجزات کا صدور کرا دیتے، مگر ولی کی ولائت منوانا ضروری نہیں، کوئی اسے مانے، اس سے کفر لازم نہیں آتا مگر نبی کی نبوت کا انکار کرنے سے تو کفر لازم آجاتا ہے، اس لیے ان سے ایسے معجزات کا صدور ضروری ہو جاتا ہے۔ (اخبار اہل حدیث سوہدرہ جلد نمبر۹ شمارہ نمبر ۴۰)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 09 ص 150

محدث فتویٰ

تبصرے