السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
آن حضورﷺ کی پیدائش و وفات مع اختلافات مذاہب دیگراں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بہت مؤرخین اور اہل علم کا اتفاق ہے کہ آپ کی پیدائش ربیع الاول میں سوموار کے دن ہوئی ہے اور اس کے بعد یا ثانی ربیع الاول یا تاسع یا ثانی عشر ہونے میں اختلاف ہے۔ اسی طرح وفات سوموار کا دن ربیع الاول میں ہونے کا اکثر علماء کا اتفاق ہے۔ جمہور کے نزدیک بارہ ربیع الاول ہے۔ زیادہ اقرب الی الصواب بات یہ معلوم ہوتی ہے کہ آنحضرت کی پیدائش۹ ربیع الاول کو ہوئی ہے اور وفات دوسری ربیع الاول کو اصل میں ثانی شہر ربیع الاول تھا مگر تحریف ہو کر ثانی عشر بن گیا۔ یعنی اصل میں ثانی (دوم) تھا مگر غلطی سے ثانی عشر (بارہ ربیع الاول) بن گیا۔ (اہل حدیث جلد نمبر ۳ شمارہ نمبر۴۱)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب