السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
غلام نبی، غلام رسول، غلام محمد، وغیرہ ایسے نام رکھنا جائز ہے یا کہ ناجائز ہے۔ ایک عالم کہتا ہے کہ ایسا نام رکھنا جائز ہے یا کہ ناجائز ہے۔ ایک عالم کہتا ہے۔ کہ ایسا نام رکھنا ازروئے مذہب اسلام ناجائز ہے۔ دوسرا عالم کہتا ہے کہ ایسے ناموں کی تردید کے لیے نہ کوئی آیہ قرآنی ہے اور نہ ہی کوئی حدیث شریف ہے۔ اس لیے ایسے نام رکھنا جائز ہے۔ (سائل غلام نبی طاہری از بٹہ مالنہ سرنیگ)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
شاہ ولی اللہ قدس سرہ نے نویں پارے میں لکھا ہے کہ شرک در تسمیہ نو عیست از شرک چنانکہ اہل زبان یا غلام فلاں عبد فلاں نام، نہند۔ آج کل جو لوگ غلام فلاں عبد فلاں نام رکھتے ہیں۔ از قسم شرک ہے۔ (اہل حدیث امر تسر ۳۵ جولائی ۱۹۴۷ء مولانا ثناء اللہ امر تسری رحمۃ اللہ علیہ)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب