السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا رسول صلی الله علیہ وسلم کا سایہ تھا؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نبیﷺ کا سایہ تھا، کیونکہ قرآن مجید نے تمام انسانوں کا سایہ ثابت کیا ہے، آنحضرتﷺ بھی بشر تھے اور انسان تھے اس واسطے قرآن سے آپ کا سایہ ثابت ہو گیا اور جو لوگ کہتے ہیں کہ آپ کا سایہ نہیں تھا، انہوں نے آپ کو استثناء کرنے کے لیے کوئی صحیح دلیل نہیں پیش کی صرف دعویٰ بلا دلیل کیا ہے جو کہ قابل قبول نہیں ہے۔ (مولانا حافظ محمد گوندلوی، اہل حدیث لاہور جلد نمبر ۳، شمارہ نمبر ۲۹)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب