سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(24) ولادت مسیح علیہ السلام

  • 3806
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1735

سوال

(24) ولادت مسیح علیہ السلام

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ولادت مسیح علیہ السلام

الا ستفتاء:۔۔۔ ما ذا یقول العلماء الربانیون فی المسائل الآتیة فی ضوء الکتاب والسنة بینوا تؤجروا بارك اللّٰہ فیکم۔

۱۔ ھل ولادة عیسیٰ علیہ السلام من أب أو بغیر أب وھل فی ذٰلك حکم واضح من اللّٰہ سبحانہ وتعالٰ وما حکم من یدعی ولادة بأب وینفی ولادتہ بغری أب ؟

۲۔ ھل تکلم عیسیٰ علیه السلام فی الصغر والطفولة باذن اللّٰہ؟

۳۔ ھل تخلیق حوا من ضلع اٰدم علیه السلام الذی ھو مذکور فی کتاب اللّٰہ أم اٰدم اٰخر؟

(السائل: السید شاہ محمد ، خطیب مسجد اہل حدیث گجرات بباکستان)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرّحیم۔ والصلوٰة والسلام علی رسول اللّٰہ

اَمَّا بَعْدُ: فالجواب عن ھٰذِہ الاسئلة الثلٰثة ان یقال قد دل کتابَ اللّٰہ العزیز وسنة رسوله الامین واجماع علماء الاسلام علی ان نبی اللّٰہ ورسوله عیسی بن مریم خلق من انثیٰ بلا ذکر بقول اللّٰہ له کن فکان وامن مریم ابنة عمرأن العذراء البتول المطھرة عن کل ما یقول فیھا اعداء الاسلام قال اللّٰہ سُبْحانَہ:

﴿ان مثل عند اللّٰہ کمثل اٰدَمَ خَلَقَہُ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ قَالَ لَہٗ کُنْ فَیَکُوْنُ﴾

وقال تعالیٰ:

﴿وَ اذْکُرْ فِی الْکِتٰبِ مَرْیَمَ اِذِ انْتَبَذَتْ مِنْ اَہْلِہَا مَکَانًا شَرْقِیًّا۔فَاتَّخَذَتْ مِنْ دُوْنِہِمْ حِجَابًا فَاَرْسَلْنَآ اِلَیْہَا رُوْحَنَا فَتَمَثَّلَ لَہَابَشَرًا سَوِیًّا۔قَالَتْ اِنِّیْٓ اَعُوْذُ بِالرَّحْمٰنِ مِنْکَ اِنْ کُنْتَ تَقِیًّا۔قَالَ اِنَّمَآ اَنَا رَسُوْلُ رَبِّکِ لِاَہَبَ لَکِ غُلٰمًا زَکِیًّا۔قَالَتْ اَنّٰی یَکُوْنُ لِیْ غُلٰمٌ وَّ لَمْ یَمْسَسْنِیْ بَشَرٌ وَّ لَمْ اَکُ بَغِیًّا۔قَالَ کَذٰلِکِ قَالَ رَبُّکِ ہُوَ عَلَیَّ ہَیِّنٌ وَ لِنَجْعَلَہٗٓ اٰیَۃً لِّّلنَّاسِ وَ رَحْمَۃً مِّنَّا وَ کَانَ اَمْرًا مَّقْضِیًّا۔فَحَمَلَتْہُ فَانْتَبَذَتْ بِہٖ مَکَانًاقَصِیًّا۔فَاَجَآءَ ہَا الْمَخَاضُ اِلٰی جِذْعِ النَّخْلَۃِ قَالَتْ یٰلَیْتَنِیْ مِتُّ قَبْلَ ہٰذَا وَ کُنْتُ نَسْیًا مَّنْسِیًّا۔فَنَادٰیہَا مِنْ تَحْتِہَآ اَلَّا تَحْزَنِیْ قَدْ جَعَلَ رَبُّکِ تَحْتَکِ سَرِیًّا۔وَ ہُزِّیْٓ اِلَیْکِ بِجِذْعِ النَّخْلَۃِ تُسٰقِطْ عَلَیْکِ رُطَبًا جَنِیًّا۔فَکُلِیْ وَ اشْرَبِیْ وَ قَرِّیْ عَیْنًا فَاِمَّا تَرَیِنَّ مِنَ الْبَشَرِ اَحَدًا فَقُوْلِیْٓ اِنِّیْ نَذَرْتُ لِلرَّحْمٰنِ صَوْمًا فَلَنْ اُکَلِّمَ الْیَوْمَ اِنْسِیًّا۔فَاَتَتْ بِہٖ قَوْمَہَا تَحْمِلُہٗ قَالُوْا یٰمَرْیَمُ لَقَدْ جِءْتِ شَیْءًا فَرِیًّا۔یٰٓاُخْتَ ہٰرُوْنَ مَا کَانَ اَبُوْکِ امْرَاَ سَوْءٍ وَّ مَا کَانَتْ اُمُّکِ بَغِیًّا۔فَاَشَارَتْ اَلَیْہِ قَالُوْا کَیْفَ نُکَلِّمُ مَنْ کَانَ فِی الْمَہْدِصَبِیًّا۔قَالَ اِنِّیْ عَبْدُ اللّٰہِ اٰتٰنِیَ الْکِتٰبَ وَ جَعَلَنِیْ نَبِیًّا۔وَّ جَعَلَنِیْ مُبٰرَکًا اَیْنَ مَا کُنْتُ وَ اَوْصٰنِیْ بِالصَّلٰوۃِ وَ الزَّکٰوۃِ مَا دُمْتُ حَیًّا۔وَّ بَرًّ ا بِوَالِدَتِیْ وَ لَمْ یَجْعَلْنِِیْ جَبَّارًا شَقِیًّا۔وَ السَّلٰمُ عَلَیَّ یَوْمَ وُلِدْتَُّ و یَوْمَ اَمُوْتُ وَ یَوْمَ اُبْعَثُ حَیًّا۔ذٰلِکَ عِیْسَی ابْنُ مَرْیَمَ قَوْلَ الْحَقِّ الَّذِیْ فِیْہِ یَمْتَرُوْنَ﴾

وقال تعالیٰ فی سورة العمران:

﴿إِذْ قَالَتِ الْمَلَائِكَةُ يَا مَرْيَمُ إِنَّ اللَّهَ يُبَشِّرُكِ بِكَلِمَةٍ مِّنْهُ اسْمُهُ الْمَسِيحُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ وَجِيهًا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَمِنَ الْمُقَرَّبِينَ ‎﴿٤٥﴾وَيُكَلِّمُ النَّاسَ فِي الْمَهْدِ وَكَهْلًا وَمِنَ الصَّالِحِينَ ‎﴿٤٦﴾‏ قَالَتْ رَبِّ أَنَّىٰ يَكُونُ لِي وَلَدٌ وَلَمْ يَمْسَسْنِي بَشَرٌ قَالَ كَذَٰلِكِ اللَّهُ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ إِذَا قَضَىٰ أَمْرًا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُن فَيَكُونُ ‎﴿٤٧﴾‏... آل عمران

وقال تعالیٰ فی سورة الانبیاء:

﴿وَ الَّتِیْٓ اَحْصَنَتْ فَرْجَہَا فَنَفَخْنَا فِیْہَا مِنْ رُّوْحِنَا وَ جَعَلْنٰہَا وَ ابْنَہَآ اٰیَةً لِّلْعٰلَمِیْنَ﴾

والایات فی ھٰذا المعنیٰ کثیرة قد اوضح فیھا ربنا عزوجل امر عیسی وامه وبین ذالك بیانًا شافیاً کا فیا لیس فیه لبس وال خفاء وبین سبحانه غایة الباین ان عیسی خلق من انثی بلا ذکر وان امنه لم یمسسھا بشر ذالك یدل علیٰ طھارتھا من الزنا وانه لازوج لھا وصرح ایجا بانھا قد احصنت فرجھا وذکر سبحانه انه جعلھا وابنھا اٰیة للعالمین ولو کان له أب او کان ولد زنا لم یکن اییة ولم یکن حملھا به اٰیة فعلم بذالك بطلان دعوی من یدعی انھا حملت بہ عن جماع کما یحمل سائز النساء بل ھٰذا القول یعتبر تکذیباً لِلّٰہِ سبحانه ولرسوله علیه الصلوٰة والسلام بل ھو صریح الکفر الحجحود لما دل علیه الکتٰب الکریم وما توا تربه الاحادیث الصحیحة عن رسول اللّٰہ ﷺ وما اجمع علیه المسلمون وقد صرح اللّٰہ سبحانه فی کتابه الکریم الذی لا یَآتِیْهِ الْبَاطِلُ مِنْ بَیْنِ یَدَیْهِ وَلَا مِنْ خَلفِه تَنْزِیْلٌ مِنْ حَکِیْم حَمِیْدٍ بان عیسیٰ علیه السلام تکلم فی المھد وذالك من الایات والمعجزات الدالة علی انہ رسول اللّٰہ حقا وعَلٰی طھارة امنه مما ماھابة المکذبون الجاحدون۔ وامان حوا فقد دلت الاٰیات القراٰنیة علی انھا خلقت من اٰدم وانه اٰدم ابو البشر لا اٰدم اٰخر ومن قال خلاف ذالك فقد اعظم علی اللّٰہِ الفریة وقال خلاف الحق وخلاف صریح الکتاب العزیز قال اللّٰہ تعالیٰ:

﴿یٰٓاَیُّہَا النَّاسُ اتَّقُوْا رَبَّکُمُ الَّذِیْ خَلَقَکُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَّاحِدَۃٍ وَّ خَلَقَ مِنْہَا زَوْجَہَا ﴾

وقال اللّٰہ تعالیٰ:

﴿ہُوَ الَّذِیْ خَلَقَکُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَّاحِدَۃٍ وَّ جَعَلَ مِنْہَا زَوْجَہَا لِیَسْکُنَ اِلَیْہَا الایة﴾

والخطاب لھٰذہ الامة وکلھم من بنی اٰدم کما اوضح ذالك سبحانه فی اٰیات سبحانه فی اٰیات اخریٰ کما قال تعالیٰ:

﴿یٰٓاََیُّہَا النَّاسُ اِِنَّا خَلَقْنَاکُمْ مِّنْ ذَکَرٍ وَّاُنثَی وَجَعَلْنَاکُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوْا اِِنَّ اَکْرَمَکُمْ عِنْدَ اللّٰہِ اَتْقَاکُمْ ﴾

وقال تعالیٰ:

﴿یٰا بَنِیْ اٰدَمَ کَا یُفْتِنَنَّکُمْ الشَّیْطَانُ کَمَا اَخْرَجَ اَبَوَیْکُمْ مِنَ الْجَنَّة۔۔۔﴾ الایة

وَقَالَ تَعَالیٰ:

﴿یٰبَنِیْٓ اٰدَمَ خُذُوْا زِیْنَتَکُمْ عِنْدَ کُلِّ مَسْجِدٍ ﴾

وقال تعالیٰ:

﴿ذٰلِکَ عٰلِمُ الْغَیْبِ وَ الشَّہَادَۃِ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۔الَّذِیْٓ اَحْسَنَ کُلَّ شَیْءٍ خَلَقَه وَ بَدَ اَخَلْقَ الْاِنْسَانِ مِنْ طِیْنٍ۔ثُمَّ جَعَلَ نَسْلَہٗ مِنْ سُلٰلَةٍ مِّنْ مَّآءٍ مَّہِیْنٍ۔﴾

والایات فی ھٰذہ المعنیٰ کثیرة۔ وصح عن رسول اللّٰہ ﷺ انه قال استوصوا بالنساء خیرا فانھن خلقن من ضلع وان اعوج شئی فی الضلع اعلاہ فان ذھبت تقیمه کسوته وان برکته لم یزل اعوج متفق علیه۔ واجمع علماء الاسلام علیٰ ان المراد بالنفس الواحدة التی خلق منھا بنو اٰدم کما حکی ذالك الرازی فی تفسیرہ واما کون زوجه حواء خلقت منه فھو فول الاکثرین وقد شذ من انکر ذالك وخالف ظاہرا الکتاب وصریح السنة ومن ادعی ان النفس الواحدہ التی ذکر اللّٰہ فی تکابه لا یجب ان یکون المراد بھا اٰدم بالبشر بل یمکن ان یکون المراد بھا شخصاً اٰخر کما زعم ذٰلك صاحب المنار وشیخه محمد عبدہٗ فقوله ظاھر البطلان لا یجوز ان یعول علیه ولا ینبغی ان یلتفت الیه وبما ذکرناہ یعلم السائل جواب السئلة الثلٰثة وقد صرح اھل العلم بما ذکرناہ فی ھٰذا الجواب الموجز ولولا خشیة الاطالة لنقسنا للسائل شیئا من کلامھم وھو موجود کثیرا فی کتاب التفسیر من ارادہ وجدہ واللّٰہ ولی التوفیق ولا حول ولا قوة الا باللّٰہ وھو حسبنا ونعم الوکیل وصلی اللّٰہ علٰ عبدہ ورسوله محمد واٰله وصحبه اجمعین۔

نائب رئیس الجامعة الاسلامیہ بالمدینة المنورة

(عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز)

مندرجہ ذیل مسائل کے متعلق علمائے حق کی کیا رائے ہے؟ جوابات کتاب و سنت کی روشنی میں دئیے جائیں۔

(۱) کیا حضرت مسیح علیہ السلام کی پیدائش بذریعہ باب تھی یا معجزانہ طور پر باپ کے بغیر۔ جو شخص حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش کو اعجازی طور پر باپ کے بغیر نہ مانے اس کا کیا حکم ہے؟

(۲) کیا حضرت مسیح علیہ السلام نے بچپن میں اللہ کے حکم سے گفتگو فرمائی تھی؟

(۳) کیا حضرت حواء کی پیدائش آدم علیہ السلام کی پسلی سے ہوئی یا کسی اور آدم سے؟

(سائل: سید محمد شاہ خطیب، جامع اہل حدیث گجرات، مغربی پاکستان)

الجواب واباللّٰہ التوفیق:۔۔۔ تینوں سوالات کا جواب یہ ہے کہ قرآن و سنت اور اجماع ائمہ سنت سے ثابت ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام کی پیدائش مرد کے واسطہ کے بغیر حضرت مریم کے بطن سے معجزانہ طور پر ہوئی اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت کاملہ ’’کن‘‘ سے حضرت مریم عذراء کو باامید فرمایا اور حضرت مریم ان تمام اتہامات سے پاک ہیں جو دشمنوں نے ان کی طرف منسوب کیئے قرآن عزیز میں ہے:

﴿اِنَّ مَثَلَ عِیْسٰی عِنْدَ اللّٰہِ کَمَثَلِ اٰدَمَ خَلَقَہٗ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ قَالَ لَہٗ کُنْ فَیَکُوْنُ ﴾

’’حضرت عیسیٰ علیہ السلام اللہ کے نزدیک آدم کی طرح ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے مٹی سے کلمہ ’’کن‘‘ سے پیدا فرمایا۔‘‘

اور سورۃ مریم میں ارشاد فرمایا:

﴿وَاذْكُرْ فِي الْكِتَابِ مَرْيَمَ إِذِ انتَبَذَتْ مِنْ أَهْلِهَا مَكَانًا شَرْقِيًّا ‎﴿١٦﴾‏ فَاتَّخَذَتْ مِن دُونِهِمْ حِجَابًا فَأَرْسَلْنَا إِلَيْهَا رُوحَنَا فَتَمَثَّلَ لَهَا بَشَرًا سَوِيًّا ‎﴿١٧﴾‏ قَالَتْ إِنِّي أَعُوذُ بِالرَّحْمَٰنِ مِنكَ إِن كُنتَ تَقِيًّا ‎﴿١٨﴾‏ قَالَ إِنَّمَا أَنَا رَسُولُ رَبِّكِ لِأَهَبَ لَكِ غُلَامًا زَكِيًّا ‎﴿١٩﴾‏ قَالَتْ أَنَّىٰ يَكُونُ لِي غُلَامٌ وَلَمْ يَمْسَسْنِي بَشَرٌ وَلَمْ أَكُ بَغِيًّا ‎﴿٢٠﴾‏ قَالَ كَذَٰلِكِ قَالَ رَبُّكِ هُوَ عَلَيَّ هَيِّنٌ وَلِنَجْعَلَهُ آيَةً لِّلنَّاسِ وَرَحْمَةً مِّنَّا وَكَانَ أَمْرًا مَّقْضِيًّا ‎﴿٢١﴾‏ فَحَمَلَتْهُ فَانتَبَذَتْ بِهِ مَكَانًا قَصِيًّا ‎﴿٢٢﴾‏ فَأَجَاءَهَا الْمَخَاضُ إِلَىٰ جِذْعِ النَّخْلَةِ قَالَتْ يَا لَيْتَنِي مِتُّ قَبْلَ هَٰذَا وَكُنتُ نَسْيًا مَّنسِيًّا ‎﴿٢٣﴾‏ فَنَادَاهَا مِن تَحْتِهَا أَلَّا تَحْزَنِي قَدْ جَعَلَ رَبُّكِ تَحْتَكِ سَرِيًّا ‎﴿٢٤﴾‏ وَهُزِّي إِلَيْكِ بِجِذْعِ النَّخْلَةِ تُسَاقِطْ عَلَيْكِ رُطَبًا جَنِيًّا ‎﴿٢٥﴾‏فَكُلِي وَاشْرَبِي وَقَرِّي عَيْنًا فَإِمَّا تَرَيِنَّ مِنَ الْبَشَرِ أَحَدًا فَقُولِي إِنِّي نَذَرْتُ لِلرَّحْمَٰنِ صَوْمًا فَلَنْ أُكَلِّمَ الْيَوْمَ إِنسِيًّا ‎﴿٢٦﴾‏ فَأَتَتْ بِهِ قَوْمَهَا تَحْمِلُهُ قَالُوا يَا مَرْيَمُ لَقَدْ جِئْتِ شَيْئًا فَرِيًّا ‎﴿٢٧﴾‏ يَا أُخْتَ هَارُونَ مَا كَانَ أَبُوكِ امْرَأَ سَوْءٍ وَمَا كَانَتْ أُمُّكِ بَغِيًّا ‎﴿٢٨﴾‏ فَأَشَارَتْ إِلَيْهِ قَالُوا كَيْفَ نُكَلِّمُ مَن كَانَ فِي الْمَهْدِ صَبِيًّا ‎﴿٢٩﴾‏ قَالَ إِنِّي عَبْدُ اللَّهِ آتَانِيَ الْكِتَابَ وَجَعَلَنِي نَبِيًّا ‎﴿٣٠﴾‏ وَجَعَلَنِي مُبَارَكًا أَيْنَ مَا كُنتُ وَأَوْصَانِي بِالصَّلَاةِ وَالزَّكَاةِ مَا دُمْتُ حَيًّا ‎﴿٣١﴾‏ وَبَرًّا بِوَالِدَتِي وَلَمْ يَجْعَلْنِي جَبَّارًا شَقِيًّا ‎﴿٣٢﴾‏ وَالسَّلَامُ عَلَيَّ يَوْمَ وُلِدتُّ وَيَوْمَ أَمُوتُ وَيَوْمَ أُبْعَثُ حَيًّا ‎﴿٣٣﴾‏ ذَٰلِكَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ قَوْلَ الْحَقِّ الَّذِي فِيهِ يَمْتَرُونَ ‎﴿٣٤﴾‏ مريم

وقال فی سورة اٰل عمران:

﴿اِ إِذْ قَالَتِ الْمَلَائِكَةُ يَا مَرْيَمُ إِنَّ اللَّهَ يُبَشِّرُكِ بِكَلِمَةٍ مِّنْهُ اسْمُهُ الْمَسِيحُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ وَجِيهًا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَمِنَ الْمُقَرَّبِينَ ‎﴿٤٥﴾‏وَيُكَلِّمُ النَّاسَ فِي الْمَهْدِ وَكَهْلًا وَمِنَ الصَّالِحِينَ ‎﴿٤٦﴾‏ قَالَتْ رَبِّ أَنَّىٰ يَكُونُ لِي وَلَدٌ وَلَمْ يَمْسَسْنِي بَشَرٌ قَالَ كَذَٰلِكِ اللَّهُ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ إِذَا قَضَىٰ أَمْرًا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُن فَيَكُونُ ‎﴿٤٧﴾‏

وقال تعالیٰ فی سورة الانبیاء:

﴿وَالَّتِي أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِيهَا مِن رُّوحِنَا وَجَعَلْنَاهَا وَابْنَهَا آيَةً لِّلْعَالَمِينَ ‎﴿٩١﴾

’’اور حضرت مریم کو یاد رکھو، جب وہ گھر سے مشرقی جانب تشریف لے گئیں، عام لوگوں سے انہوں نے پردہ کیا تو ایک صحت مند آدمی ان کے سامنے آ گیا، حضرت مریم نے فرمایا: بھلے آدمی میں تم سے اللہ کی پناہ چاہتی ہوں، اس نے کہا، میں تو خدا کا پیغام لایا ہوں تاکہ تمہیں ایک پاک باز لڑکے کی بشارت دوں۔ حضرت مریم نے فرمایا، یہ کیسے ہو سکتا ہے، میرا حلال یا حرام طور پر کسی مرد سے کوئی تعلق نہیں؟ فرشتے نے کہا، اللہ تعالیٰ کا حکم اسی طرح ہے، یہ اللہ کے لیے آسان ہے تاکہ ہم لوگوں میں ایک نشان کا اظہار کریں، اور اپنی طرف سے رحمت فرمائیں اور یہ معاملہ طے ہو چکا ہے۔ حضرت مریم امید سے ہو گئیں اور کچھ دور علیٰحدہ مکان میں چلی گئیں۔ بچہ پیدا ہونے کے بعد اسے اٹھا کر اپنے عزیزوں میں آ گئیں۔ ان لوگوں نے کہا یہ تم نے بہت بری بات کی۔ تم خود ہارون کی طرح پاک دامن ہو۔ اور تمہارے ماں باپ میں سے ایسا کوئی نہ تھا۔ حضرت مریم نے بچے کی طرف اشارہ کیا۔ انہوں نے کہا، گود کے بچے سے بات کیسے ہو؟ بچے نے کہا میں اللہ کا بندہ ہوں، اس نے مجھے کتاب عنایت فرمائی ہے، اور مجھے نبی بھی بنایا ہے، اور میں جہاں رہوں مجھے برکت عطا کی ہے اور جب تک میں زندہ ہوں، مجھے نماز، زکوٰۃ کا حکم دیا ہے او رمیں اپنی والدہ کا فرماں بردار ہوں اور جابر اور سرکش نہیں ہوں یہی عیسیٰ بن مریم ہیں جن کے متعلق تم جھگڑ رہے ہو۔‘‘

سورۂ آل عمران میں فرمایا:

’’دو فرشتوں نے حضرت مریم نے کہا: اللہ تمہیں کلمہ کی بشارت دیتے ہیں، ان کا نام نامی عیسیٰ بن مریم ہو گا۔ وہ دنیا اور آخرت میں معزز ہے اور اللہ تعالیٰ کا مقرب ہے۔ وہ گہوارے اور ادھیڑ عمر میں لوگوں سے گفتگو کرے گا اور وہ صالح ہو گا۔ حضرت مریم نے فرمایا: بچہ کیسے ہو گا؟ میں مرد کی شکل سے ناآشنا ہوں۔ فرمایا: اللہ تعالیٰ جیسے چاہے پیدا کر سکتا ہے جب وہ کسی چیز کا فیصلہ کرتا ہے تو وہ چیز اس کے حکم سے ہو جاتی ہے۔‘‘

سورۂ انبیاء میں فرمایا:

’’وہ حضرت مریم نے اپنی عصمت کو محفوظ رکھا ہم نے اپنی طرف سے اس میں روح پھونک دی اور وہ ماں اور بیٹا دنیا میں خدا کا نشان بن کر رہ گئے۔‘‘

اس مضمون کی اور بھی بہت سی آیات ہیں۔ جن میں اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح اور ان کی والدہ کے معاملہ کو بڑی وضاحت سے بیان فرمایا ہے، جس میں کوئی اخفاء باقی نہیں رہتا۔ اللہ تعالیٰ نے وضاحت سے فرمایا کہ حضرت عیسیٰ صرف عورت سے مرد کے بغیر پیدا ہوئے اور ان کی والدہ مرد کے قریب تک نہیں گئیں۔ اس سے بدکاری کی قطعی نفی ہوتی ہے اورا ن کا خاوند بھی قطعاً نہیں تھا اور وہ اس تعلق سے بہر لحاظ محفوظ تھیں۔ اور یہ بھی صراحت سے فرمایا کہ وہ پاک باز تھیں اور فرمایا کہ حضرت مریم اور حضرت عیسیٰ دنیا کے لیے ایک نشان تھے، اگر ان کا جائز یا ناجائز باپ ہوتا نہ حضرت مسیح آیت ہوتے اور حضرت مریم کا باامید ہونا آیت تصور ہوتا ہے، اس سے یہ دعویٰ باطل ہو جاتا ہے کہ ان کی امید یا پیدائش عورتوں کی طرح عام عادت کے مطابق تھی۔ بلکہ اللہ تعالیٰ اور آنحضرتﷺ کی تکذیب کے مترادف ہے اور صریح کفر اور قرآن کریم کا انکار اور متواتر احادیث اور اجماع ائمہ اسلام کا انکار ہے اور قرآن عزیز نے یہ صراحت فرما دی ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام نے مہد (گود) میں گفتگو فرمائی اور یہ معجزہ ان کی صداقت اور حضرت مریم کی عصمت کی دلیل ہے اور ان اتہامات کی تکذیب ہے جو دشمنوں نے ان کی طرف منسوب کیے تھے۔

اور حضرت حواء کے قرآن عزیز نے صراحت فرمائی ہے کہ انہیں آدم ابو البشر سے پیدا کیا، اور ان کے علاوہ دوسرا کوئی آدم نہ تھا جو اس کے خلاف کہتا ہے وہ اللہ پر جھوٹ کہتا ہے اور کتاب اللہ کے خلاف کہتا ہے، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:

’’اے لوگو، اللہ سے ڈرو، جس نے تم کو ایک جان سے پیدا کیا اور اسی سے اس کے جوڑے کو پیدا کیا۔‘‘

پھر فرمایا:

’’وہ اللہ جس نے تم کو ایک جان سے پیدا کیا اور اس کی بیوی کو اس سے پیدا کیا تاکہ اسے سکون حاصل ہو۔‘‘

یہ اسی امت کو خطاب ہے اور یہ سب آدمی کی اولاد ہیں۔ جیسے کہ دوسری آیات میں مذکور ہے۔

’’اے لوگو! ہم نے تم کو نر اور مادہ سے پیدا کیا اور تمہیں مختلف گروہ اور قبیلے بنا دیا تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچان سکو اور یقین جانو کہ اللہ کی نظر میں صرف اہل تقویٰ قابل عزت ہیں۔‘‘

دوسرے مقام پر فرمایا:

’’اے بنی آدم! شیطان تمہیں فتنے میں نہ ڈال دے جس طرح اس نے تمہارے ماں باپ کو جنت سے نکال دیا۔‘‘

پھر فرمایا:

’’اے بنی آدم! ہر نماز کے وقت زینت اختیار کرو۔‘‘

مزید فرمایا:

’’یہ ہے اللہ غیب اور حاضر کا جاننے والا، غالب رحم کرنے والا، جس نے ہر چیز کو بہتر طریق پر بنایا اور انسان کو مٹی سے پیدا کیا، پھر اس کی نسل کو گندے پانی سے بنایا۔‘‘

اور اس مفہوم کی آیات قرآن مجید میں کثرت سے ہیں۔ آنحضرتﷺ سے مروی ہے کہ ’’عورتوں سے اچھا برتاؤ کرو، وہ پسلی سے پیدا کی گئی ہے اور سب سے زیادہ ٹیڑھا حصہ اس کی اونچائی ہے۔ اگر تم اسے سیدھا کرنا شروع کرو گے تو توڑ دو گے ورنہ وہ ہمیشہ ٹیڑھی رہے گی۔‘‘ (بخاری مسلم)

اور علماء اسلام کا اجماع ہے کہ ’’نفس واحدہ‘‘ جس سے تمام انسان پیدا کیے گئے ہیں وہ آدم ہیں (رازی)

اور اس کی بیوی اس سے پیدا کی گئی۔ اکثر اہل علم کا یہی خیال ہے۔ اور جن لوگوں نے اس سے اختلاف کیا وہ شاذ ہیں۔ اور ظاہر کتاب و سنت کے بھی خلاف ہے اور جن لوگوں کا یہ حال ہے کہ اس سے مراد آدم ابو البشر نہیں جیسے سید رشید رضا اور ان کے استاد کا خیال ہے ۔ ہداہتہ غلط ہے اس کی طرف توجہ بھی نہیں کرنا چاہیے۔

جو ہم نے لکھا ہے ا س سے سائل کے تینوں سوالات کا جواب آ جاتا ہے۔ اور اہل علم صراحۃً ہمارے اس جواب سے متفق ہیں۔ اگر طول کا خطرہ نہ ہو تا ہم ان کی تصریحات کا ذکر کرتے جس سے تفاسیر بھری پڑی، جو چاہے دیکھ سکتا ہے: ((ولا حول ولا قوة الا به وھو حسبنا ونعم الوکیل وصلی اللّٰہ علیٰ عبدہ ورسوله محمد واٰلِه وصحبہ اجمعین))

(نائب رئیس الجامعۃ الاسلامیہ المدنیۃ المنورہ عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز، اخبار الاعتصام جلد نمبر ۷، شمارہ نمبر ۳۳)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 09 ص 105-112

محدث فتویٰ

تبصرے