سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(21) خداوند تعالیٰ نے سب سے پہلے کون سی چیز پیدا کی؟

  • 3803
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 2044

سوال

(21) خداوند تعالیٰ نے سب سے پہلے کون سی چیز پیدا کی؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

خداوند تعالیٰ نے سب سے پہلے کون سی چیز پیدا کی جمادات، نباتات، حیوانات و چرند پرند، پتھر سب کائنات سے پہلے کون سی چیز پیدا کی؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں مفصل طور پر تحریر فرمائیں والسلام سائل : حبیب الرحمن حلیم ضلع ملتان


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس معاملہ میں مختلف رواتیں ہیں: لیکن جمہور محققین علماء اور حفاظ کی تحقیق یہی ہے کہ سب سے پہلے پانی اور اس پر عرش کو پیدا کیا، بعض روایت میں ہے: ((انا اول ما خلق اللّٰہ القلم)) یہ جو حدیث ہے ترکیب کے لحاظ سے دو معنی کا احتمال رکھتی ہے۔ مسلم شریف میں اس سلسلے میں ایک مرفوع حدیث موجود ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ قلم اور تقدیر خلائق سے پہلے پانی پر عرش کو بنایا۔ اور تقدیر خلائق اس کے بعد ہے اور زمین اور آسمان کا بنانا اس سے بھی پچاس ہزار سال بعد ہے۔ (مولانا ابو البرکات شیخ الحدیث جامعہ اسلامیہ گوجرانوالہ، ش نمبر ۳)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 09 ص 102

محدث فتویٰ

تبصرے