سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(12) حضرت آدم علیہ السلام نے جنت سے نکالے جانے کے بعد کیا..الخ

  • 3794
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1156

سوال

(12) حضرت آدم علیہ السلام نے جنت سے نکالے جانے کے بعد کیا..الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته 

حضرت آدم علیہ السلام نے جنت سے نکالے جانے کے بعد کیا رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلہ سے اللہ تعالیٰ سے دعا مانگی۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مولود کی کتابوں میں اکثر یہ روایت ذکر کی جاتی ہے۔ یہ باتیں اہل کتاب سے ماخوذ ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک اس کی صوت کسی طرح ثابت نہیں۔ یہ حدیث طبقہ رابعہ کی کتاب میں ضرور ؟؟؟؟ مگر وہ ؟؟؟ قبول اور درجہ صحت کو نہیں پہنچتی۔ اس حدیث کے الفاظ میں یہ بھی ہے۔

«انه لما تاب قال اللھم بحق محمد اغفرلی خطیئتی وتقبل »

تو تبی اول تو حنفیہ نے ہی بحق انبیاء ک، ادعیہ میں ناجائز قرار دیا ہے چنانچہ ہدایہ اخیرین کتاب الکراہتیہ ہے

(ویکوہ ان یقول فی دعاء بحق انبیائك ورسلك لانه لا حق للمخلوق علی الخالق)

اگر یہ حدیث حنفیہ کے نزدیک بھی ثابت ہوتی تو اس کی نفی نہ کرتے۔ گو متاخرین حنفیہ واعظین نے اس قسم کی روایتیں بیان کر کے دی ہیں مگر بہر صورت صحت کو تو پہنچی ہی نہیں البتہ یہ انجیل برنابا میں نظر سے ضرور گزری ہے۔ اسے اسرایلیات کا درجہ ضرور دیا جاسکتا ہے جو ہم امت محمدیہ کے لئے قابل احتجاج نہیں واللہ اعلم، اخبار اہلحدیث دہلی جنوری ۱۹۵۵ء

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 09 ص 59

محدث فتویٰ

تبصرے