سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(11) سب سے پہلے خدا نے تیرے پیغمبر کا نور اپنے نور سے پیدا کیاگیا یہ صحیح ہے؟

  • 3793
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1333

سوال

(11) سب سے پہلے خدا نے تیرے پیغمبر کا نور اپنے نور سے پیدا کیاگیا یہ صحیح ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مصنف عبدالرزاق میں ہے (یا جابراول ما خلق اللہ نور نبیك من نورہ) (اے جابر سب سے پہلے خدا نے تیرے پیغمبر کا نور اپنے نور سے پیدا کیاگیا یہ صحیح ہے)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مصنف عبدالرزاق طبقہ رابعہ کی کتاب ہے رطب دیا بس کا ذخیرہ ہے چنانچہ شاہ ولی اللہ صاحب محدث دہلوی نے حجۃ اللہ البالغۃ میں اور شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی نے عجالہ نافعہ میں واضح کیا یہ حدیث بے اصل ہے۔

اصل میں ضعفۃ الرجان ہی اس قسم کی حدیثوں کو بیان کیا کرتے ہیں۔ یہ حدیث اول ماخلق اللہ القلم کے صریح خلاف ہے۔ وآثار وضع ظاہر میں واللہ اعلم۔ اخبار اہل ہدیث دہلی جنوری ۱۹۵۵ء

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 09 ص 58

محدث فتویٰ

تبصرے