السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اکثر لکھا ہوا دیکھا ہے کہ فلاں کام کرنے سے سو حج یا سو شہیدوں کا ثواب ملتا ہے، تو اس کام کے کرنے سے آدمی حج سے بچ سکتا ہے اور ۹۹ حج کا ثواب دوسروں کو بخش سکتا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس قسم کی روایات جو صحیح ہیں، ان کا مطلب یہ ہے کہ ثواب اتنا ملے گا یہ مطلب نہیں کہ فریضہ حج اس سے ساقط ہو جائے گا، جیسے ایک روایت میں ہے، سورئہ قل ہو اللہ احد ثلث قرآن پڑھنے کے برابر ہے، اس کا یہ مطلب نہیں کہ تلاوت قرآن کی ضرورت نہیں قائم مقامی اور چیز ہے اور اصل چیز اور۔ (فتاویٰ ثنائیہ جلد اول ص ۵۰۹ طبع دہلی ۱۳۷۲ہجری)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب