سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(71) مالدار لڑکا نابالغ حج نہ کرے تو کیا حکم ہے؟

  • 3764
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1213

سوال

(71) مالدار لڑکا نابالغ حج نہ کرے تو کیا حکم ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته 

اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے اگر کوئی لڑکا دس برس کی عمر میں نماز نہ پڑھے تو اس کو مارنے کا حکم ہے، ایسا ہی اگر کوئی لڑکا دس برس کی عمر کا جو صاحب مال ہے، عمداً حج کو ترک کرے تو اس کو کیا کریں؟ (محمد یحییٰ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز نہ پڑھنے پر مارنے کا حکم آیا ہے، حج کے متعلق یہ نہیں آیا، اس لیے ہم کچھ نہیں کہہ سکتے کہ دس سال کے بچے کو حج نہ کرنے پر مارنا چاہیے بحالیکہ حج نہ کرنے پر بڑے کو بھی مارنے کا حکم نہیں ہے۔ واللہ اعلم (فتاویٰ ثنائیہ جلد اول ص ۵۰۱۰ طبع دہلی ۱۳۷۲ہجری)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 08 ص 87

محدث فتویٰ

تبصرے