السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہندوستان کے فوت شدہ وطنی کی طرف سے حج بدل مقیم مکہ سے کراسکتے ہیں یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حج بدل میں وطنی ہونے کی شرط نہیں ہندی کی طرف سے عربی حج بدل کرسکتا ہے، بشرطیکہ حج بدل کرنے والا اپنا حج کر چکا ہو، مشکوٰۃ باب المناسک فصل دوم حدیث ابن عباس متعلقہ ثبرمہ۔ (فتاویٰ ثنائیہ جلد اول ص ۵۱۰ طبع دہلی ۱۳۷۲ہجری)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب