سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(39) کسی شخص کو پیسے دیکر حج بدل کرانا

  • 3732
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1278

سوال

(39) کسی شخص کو پیسے دیکر حج بدل کرانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته 

بعض لوگ حج کے لیے جاتے ہیں تو وہاں پہنچ کر کسی شخص کو کچھ پیسے دیتے ہیں اور ماں باپ دادا یا کسی عزیز کا حج بدل کرا لیتے ہیں کیا اس طرح ان کا حج ہو جاتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس طرح حج بدل نہیں ہوتا۔ حج بدل کے لیے ضروری ہے کہ پوری رقم خرچ کر کے اپنے مقام ہی سے کسی شخص کو بھیجے اگر اس طرح چند روپیہ دے کر مکی لوگوں سے حج کرانا روا ہوتا تو ساری دنیا حاجی بن جاتی۔ (اہلحدیث سوہدرہ جلد۹ ش ۳۶ ص۷)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 08 ص 57

محدث فتویٰ

تبصرے