سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

نبیﷺیاصحابہ کے خاص دعائیہ الفاظ کسی اور کے ساتھ استعمال کرنا

  • 373
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1051

سوال

نبیﷺیاصحابہ کے خاص دعائیہ الفاظ کسی اور کے ساتھ استعمال کرنا

سوال: السلام علیکم،  کیا یہ الفاظ کسی اور کیلئے استعمال کر سکتے ہیں یا خاص ہیں؟  جیسے بعض دعائیاں کلمات جو نبی یا صحابہ کیلیے مستعمل ہیں۔  صلی اللہ علیہ و صلم -رحمت للعالمین خاص ہے محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ و صلم کیلئے۔  رضی اللہ عنہ - خاص ہے صحابہ کرام کی

جواب: بلاشبہ یہ دعائیہ کلمات ہیں لیکن عرف عام میں صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور علیہ السلام کے الفاظ انبیاء علیہم السلام اور رضی اللہ عنہم کے الفاظ صحابہ رضی اللہ عنہم اور رحمہ اللہ کے الفاظ تابعین، تبع تابعین اور ائمہ سلف صالحین رحمہم اللہ کے ساتھ مخصوص ہو گئے ہیں۔ پس اس عرف کا لحاظ کرنا چاہیے تا کہ کسی کے مقام و مرتبہ میں غلو پیدا نہ ہو۔ واللہ اعلم بالصواب

تبصرے