سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(20) بیت اللہ کی چھت کی طرف دیکھنا

  • 3713
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1113

سوال

(20) بیت اللہ کی چھت کی طرف دیکھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته 

زید کہتا ہے کہ بیت اللہ شریف کے اندر داخل ہو کر چھت کی طرف دیکھنا منع ہے، عمرو کہتا ہے جائز ہے کیونکہ منع کی کوئی دلیل نہیں زید درست کہتا ہے یا عمرو؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

چھت کی طرف دیکھنے کی ممانعت میری نظر سے نہیں گذری، ہاں یہ روایت آئی ہے کہ بیت اللہ کی طرف دیکھنے والے کے لیے بیس نیکیاں ہیں، اس میں چھت بھی آجاتی ہے کیونکہ بیت اللہ ایک لخت تو سارا دکھائی نہیں دیتا۔ اکثر اس کے کسی حصہ کو دیکھے گا۔ (عبداللہ امرتسری روپڑ)، (فتاویٰ اہلحدیث جلد۲ ص ۵۹۱)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 08 ص 45-46

محدث فتویٰ

تبصرے