سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

حدیث کے طبقات سے مراد

  • 371
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 2033

سوال

حدیث کے طبقات سے مراد

سوال:    السلام علیکم     اکثر سننے میں آیا ہے کہ لوگ حدیث کو طبقات میں تقسیم کرتے ہیں یعنی یہ حدیث پہلے طبقے کی ہے یہ دوسرے اور یہ تیسرے طبقے کی اس سے کیا مراد ہے۔

جواب: بعض اہل علم نے کتب حدیث کو ان کی صحت کے درجات کے اعتبار سے مختلف درجات میں تقسیم کیا ہے مثلا شاہ ولی اللہ دہلوی رحمہ اللہ نے کتب حدیث کو ان کی صحت کے اعتبار سے چار درجات میں تقسیم کیا ہے:
پہلا درجہ
موطا امام مالک، صحیح بخاری اور صحیح مسلم کا ہے۔
دوسرا درجہ
سنن ابو داؤد، سنن الترمذی اور سنن النساءی وغیرہ کا ہے۔
تیسرا درجہ
سنن البیہقی، معجم الطبرانی، مصنف ابن ابی شیبہ وغیرہ کا ہے۔
چوتھا درجہ
سنن الدیلمی، سنن الخوارزمی وغیرہ اس درجہ کی کتب ہیں۔
مزید تفصیل کے لیے اس کتاب کے صفحات 361 تا 581 کا مطالعہ کریں۔

تبصرے