سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(12) :… کیا مکہ میں حاجیوں کے لیے عید پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟

  • 3705
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1156

سوال

(12) :… کیا مکہ میں حاجیوں کے لیے عید پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته 

کیا مکہ میں حاجیوں کے لیے عید پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جابررضی اللہ عنہ کی لمبی حدیث میں ہے:

((اتی الجمرة التی عند الشجرة فرمها یسبع حصیات یکبر مع کل حصاة منہا مثل حصی الخذف رمی من بطن الوادی ثم انصرف الی المخر فخر ثلثا وستین بدنة بیدہ)) (مشکوٰة باب قصه حج الوداع ص ۲۱۶)

یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس جمرہ کے پاس آئے جو درخت کے قریب ہے، اس کو چھوٹے سات کنکر مارے، جو دو انگلیوں سے مارے جاتے ہیں، پھر قربان گاہ کی طرف لوٹے، پس تریسٹھ اونٹ اپنے ہاتھ سے قربان کیے۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ حاجی پر نماز عید نہیں۔ اگر نماز عید ہوتی تو آپ جمروں سے فارغ ہو کر نماز عید پڑھ کر قربانی کرتے کیونکہ قربانی نماز عید کے بعد ہوتی ہے۔ (عبداللہ امرتسری از روپڑ اخبار تنظیم اہلحدیث روپڑ جلد۴ ش۱۰)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 08 ص 41

محدث فتویٰ

تبصرے