سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(05) زید برائے حج مکہ معظمہ گیا اور اپنے حج کے ساتھ ہی اپنے مرحوم باپ..الخ

  • 3698
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1199

سوال

(05) زید برائے حج مکہ معظمہ گیا اور اپنے حج کے ساتھ ہی اپنے مرحوم باپ..الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته 

زید برائے حج مکہ معظمہ گیا اور اپنے حج کے ساتھ ہی اپنے مرحوم باپ کا حج بھی ادا کر لیا کیا اس طرح باپ کا حج ہو جاتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس طرح باپ کا حج نہیں ہوتا۔ ایک وقت میں ایک ہی حج ہو سکتا ہے اور جب تک پہلے اپنا حج نہ کر لیا ہو، دوسرے کا حج بدل نہیں ہو سکتا۔ شبرمہ کی روایت ابوداؤد اور ابن ماجہ میں موجود ہے، جس میں اس کی تفصیل موجود ہے۔ (اخبار اہلحدیث سوہدرہ جلد۶ شمارہ ۲۸ ص۷)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 08 ص 39

محدث فتویٰ

تبصرے