سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(125) کیا حضرت شاہ اسماعیل شہید مقلد تھے؟

  • 3691
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 1638

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته 

کیا حضرت شاہ اسماعیل شہید مقلد تھے۔(غلام رسو ل ڈسکہ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ کا مقلد ہونا کسی معتبر بیان سے ثابت نہیں ہے۔آپ علم میں جامع معقول منقول تھے۔حدیث و فقہ میں یہ طولےٰ رکھتے تھے آٹھ انگریزوں نے بڑی بڑی کتابیں لکھی ہیں۔ جن میں  محمد بن عبد الواہاب کو نجد میں شاہ اسماعیل اورسید احمد خاں صاحب کو ہندوستان میں وہابی مذہب کا موجد اور ناشر قرار دیا ہے۔اور لکھا  ہے یہ لوگ ہمارے مزہب پروٹٹنسٹ کے ہم پلہ ہیں۔یہ لوگ اپنا ایمان قرآن وھدیث پر رکھتے ہیں۔اور جو کچھ کرتے ہیں۔احادیث نبویہ کے مطابق کرتے ہیں۔اس لہاٖظ سے اپنے آپ کو اہل لقب سے ملقب کرتے ہیں۔اور جہاں تک ان سے ہوسکتا ہے۔ حدیث کی درس وتدریس میں اپنے ذہن اور قوت سے مدد لیتے ہیں۔وغیرہ وغیرہ۔(وہابی کا لفظ صرف بدنام کرنے لے لئے انگریز ک تراش کردہ اور مشہور نہودہ لفظ ہے جسے انگریز کی تقلید میں خوب رٹا جارہا ہے اور بے پر کی اڑا کر عقل کا دیوالیہ نکالا جاتا ہے۔حالانکہ دنیا بھر میں کوئی ایک شخص بھی وہابی نہیں ہے۔نہ کوئی انجمن وہابیہ ہے۔اور اس سوال پر تو عقل اپنی کھوپڑی سے بالکل ہی نکل جائے گی۔کہ انسان تقلید شخصی کا قائل بھی نہیں یعنی غیر مقلد ہے۔مگر وہ کسی کی تقلید میں وہابی بھی ہے۔یعنی وہ غیر مقلد ہے اور مقلد بھی ہے۔ایسی بات کرنے والے کو شرم سے ڈوب مرناچاہیے۔کہ وہ بات کیا کر رہا ہے۔گویا حدیث دشمنی کرتے ہوئے وہ غصے کے جو ش میں ہوش بھی کم کردیتا ہے۔(اہل حدیث سوہدرہ جلد نمبر 13 شمارہ نمبر 7)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 11 ص 428

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ