السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جو شخص مرثیہ خوانی کرے اور محفل تعزیہ دای میں جاوے۔ اس کے پیچھے نماز درست ہے کہ نہیں۔؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جو شخص مرثیہ خوانی کرے اور محفل تعزیہ دای میں جاوے۔ سو ایسا شخص اگر نماز پرھا رہا ہو۔اور کوئی اس کے ساتھ نماز میں شریک وہ جاوے۔تو اس کی نماز ہوجاوے گی۔مگر ایسے شخص کو بالقصد امام نہیں بنانا چاہییے۔اور نماز پڑھانے کے لئے آگے نہیں کرنا چا ہیے۔ اس واسطے کے مرثیہ خوانی اورتعزیہ دااری بلاشبہ فسق و فجو ر کے کام ہیں۔اورفسق و فجور کے کام سے جو راضی ہو اور اس کی محفل میں جاوے وہ بھی فاسق ہے۔اورفاسق کے پیچھے نماز تو ہوجاتی ہے۔مگر اس کو بالقصد امام نہیں بنانا چایے۔حررہ عبدلرحیم اعظم گڑھی کوپوی ۔فتاویٰ نزیریہ جلد1 ص275 سید محمد نزیر حسین دہلوی۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب