سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(102) یہ مجالس میلاد جو ہمارے شہروں میں ہوتی ہیں۔جائز ومستحب ہیں یا...الخ

  • 3671
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1003

سوال

(102) یہ مجالس میلاد جو ہمارے شہروں میں ہوتی ہیں۔جائز ومستحب ہیں یا...الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته 

یہ مجالس میلاد جو ہمارے شہروں میں ہوتی ہیں۔جائز ومستحب ہیں یا بدعت و مکروہ بیان فرمایئں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ مجالس میلاد مکروہ و بدعت ہیں۔ان کے انعقاد پر کتاب وسنت اجماع و قیاس سے کوئی بھی دلیل نہیں ہے۔اور جو کام اس طرح کا ہووہ بدعت سیئہ اور نامشروع ہے۔اور اس کا ادنیٰ درجہ مکروہ ہے۔ابن حاج نے اپنی کتاب مدخل میں لکھا ہے۔ان بدعات سے جن کو اکثر لوگ عبادت اور شعائر اسلامی سمجھتے ہیں۔ربیع الاول کے مہینے میں مجالس میلاد کا انعقاد ہے اس میں کئی طرح کی بدعتیں اورحرام امور ہیں۔اور تاج الدین فاکہانی نے اپنے رسالہ میں لکھا ہے۔کہ اس میلاد کا کوئی اصل نہ تو کتاب وسنت میں ہے۔اور نہ ہی سلف صالحین سے منقول ہے۔بلکہ یہ بدعت ہے۔جس کو باطل پرستوں اور  پیٹ کی پوجا کرنے والوں نے ایجاد کیا ہے۔ (سید محمد نزیر حسین دہلوی۔فتاویٰ نزیریہ جلد اول ص222)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 11 ص 366

محدث فتویٰ

تبصرے