السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بوقت زکر ولادت قیام و ہاتھ باندھنا کیسا ہے وہمپناں مولود و غزلیات کا کیا حکم ہے ۔؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
قیام و ہاتھ باندھنا بوقت زکر ولادت بدعت و ناجائز ہے۔کسی دلیل شرعی سے اس کا ثبوت نہیں ہے۔اگر یہ قیام و ہاتھ باندھنا اس عقیدہ و نیت سے ہے۔کہ رسول اللہﷺ بوقت زکر ولادت تشریف لاتے ہیں۔اور حاضر مجلس میلاد ہوتے یں تو یہ شرک ہے۔اور مولود و غزلیات جو آجکل چھپ کرشایع ہیں۔وہ ناجائز مضامین اور روایت موضوعات و مفتریات سے مکلو ہیں ان کا پڑھنا اورسننا بلاشبہ ممنوع و ناجائز ہے ۔(حررہ محمد عبد الحق ملتانی ۔سیدمحمد نزیر حسین۔فتاوی ٰ نزیریہ جلد 1 ص 221)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب