السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
شب ستایئسیویں رمضان المبارک میں روشنی کثرت سے کرتے ہیں۔چراغاں بہت روشن کرتے ہیں۔پس اس شب میں روشنی کرنے کا کیا حکم شرع شریف میں ہے۔
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
روشنی کثرت سے کرنا مسجد میں یا غیر مسجد میں خواہ شب ستایئسویں رمضان المبارک ہو خواہ کوئی اور شب ہونا جائز ہے۔کیونکہ اسراف میں داخل ہے۔اور تشبہ ساتھ قوم برامکہ ے ہے جیسا کہ فقیہ طرطوصی نے نفع المسائل میں اور ملا علی قاری نے شرھ مشکواۃ میں اور شیخ عبد الحق محدث نے ماثبت بالسنۃ مین لکھا ے او جموعی نے شرھ اشباہ و نظائر میں خوب وضاحت کے ساتھ بیان کیا ہے۔ (حررہ سید شریف حسین۔فتاویٰ نزیریہ ص219 ۔سید محمد نزیر حسین)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب