سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(90) ایک شخص فوت ہوگیا اس کے جنازے کی نماز گزاری گئی

  • 3659
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1109

سوال

(90) ایک شخص فوت ہوگیا اس کے جنازے کی نماز گزاری گئی

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته 

ایک شخص فوت ہوگیا اس کے جنازے کی نماز گزاری گئی بعد اس کے اسقاط نہ کیا لوگ آپس میں بگڑنے لگے یہاں اس ملک مین یہ دستور ٹھرا ہوا ہے کہ ایک قرآن شریف کہ جنازہ کے ہمراہ کر دیتے ہیں۔جب جنازہ کی نماز پڑھ چکتے ہیں۔تو قرآن شریف کو ایک دوسرے کے ہاتھ پھراتے ہیں او ایجاب وقبول جس طرح سے ہوتا ہے اس کا کیا حکم ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہمراہ جنازے کے قرآن مجید کو لے جانے اور بعد نماز جنازہ کے اس کو ایک ددسرے کے ہاتھ پھرانے اور ایجاب قبول کرنے کاجو وہاں دستور ہے وہ بالکل ناجائز و نادرست ہے اور بدعت و مھدث ہے اس دستور کو مٹانا اور  بند کرنا لوگوں کو اس ناجائز دستور سے روکنا اور منع کرنا حسب استطاعت فرض ہے۔ (حررہ سید محمد ابو الحسن ۔سید نزیر حسین فتاوی نزیریہ ص200)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 11 ص 344

محدث فتویٰ

تبصرے