السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بعد نماز عید آپس میں عید مبارک کہہ کر گلے ملے سکتے یا مصافحہ کر سکتے ہیں۔اس کا جواب حدیث سے یا خلافت راشدہ کے زمانے کے عمل سے کوئی روایت ہو تو بتایئں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بعون الوہاب نماز عید پڑھ کر ناواقف لوگ مصافحۃ کرتے ہیں اور گلے ملتے ہیں حدیث میں اس کا کوئی ثبوت نہیں۔البتہ مجمع الندو وائد جلد نمبر 2 ص 104 میں ہے کہ نماز عید سے فارغ ہوکر ایک دوسرے کو تقبل اللہ منا ومنکم کہنا مسنون ہے۔یعنی اللہ تعالیٰ ہماری اور تمہاری سب کی طرف سے قبول فرمائے۔البتہ دور سے آنے والا مصافحہ یا معانقہ کرے۔تو اس کا کوئی مضائقہ نہیں اس لئے کہ یہ مصافحہ اور معانقہ مروجہ عید کے لئے نہیں۔ بلکہ ملاقات کے لئے ہے جو سنت ہیت اور مقصد بدلنے سے حکم کی نوعیت بدل جاتی ہے۔فقط عبد القادر روپڑی۔(اخبار تنظیم اہل حدیث لاہور جلد نمبر 22 ش 37۔38)
نماز عید کے بعد مصافحہ یا معانقہ کی اگر قرآن و حدیث میں مخالفت آئی ہے تو منع ہے ورنہ حدیث ترکتمونی لھ ترکتم کے تحت جائز ہے بدعت وغیرہ نہیں۔الراقم علی محمد سعیدی خانیوال۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب