السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگرکسی کو کوئی شخص نمازپڑھنے سے یا اور کسی طرح یاد الٰہی سے روکے تو ر وکنے والے کو اللہ نے قرآن میں بڑا ظالم اوراس کے واسطے دنیا میں رسوائی اور آخرت میں عذاب سخت کا حکم کیا ہے یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جو شخص کسی کو مسجد میں نماز پڑھنے سے یا یاد الٰہی سے بغیروجہ شرعی کے روکے اس کو اللہ تعالیٰ نے ظالم کہا ہے اور عذاب سخت کا موعود ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب