السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
امورمذہبی میں شد آمد قدیم رسم و رواج کودخل ہے۔ یا نہیں اگر ہے تو زور سے آمین کہنے والا مسلمان آہستہ آمین کہنے والے حنفیوں کے ساتھ نماز پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
امور احکام مذہبی میں رسم و رواج کو دخل نہیں اور زور سے آمین کہنے والا اگر منظور اس کی اتباع شریعت ہو اور فساد منظورنہ ہو تو حنفیوں کے ساتھ نماز پڑھ سکتا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب