السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
حنفیوں کی کسی کتاب میں آمین بالجہرکہنے والوں کی یا اس کے ساتھ نماز پڑھنے والوں کی نماز کا ٹوٹنا اور کسی قسم کاحرج اور نقصان ہونا اس کے امام نے لکھ دیا ہے یانہیں۔؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
آمین بالجہر کہنے سے کہنے والے یا اس کے ساتھوں کی نماز ٹوٹنا یا نقصان ہونا اور پہنچنا کسی کتاب معتبر حنفی میں نہیں لکھا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب