سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(52) مسلمان ہونے کے لئے ایک مذہب حنفی شافعی وغیرہ ہونا..الخ

  • 3628
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1198

سوال

(52) مسلمان ہونے کے لئے ایک مذہب حنفی شافعی وغیرہ ہونا..الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مسلمان ہونے کے لئے ایک مذہب حنفی شافعی وغیرہ ہونا خدا اور رسول ﷺ نے شرط کیا ہے یا نہیں؟اورپیغمبر صاحب اور اصحاب رضوان اللہ عنہم اجمعین  اور اماموں کے وقت میں لوگ حنفی یا شافعی وغیرہ کہلاتے تھے یا نہیں اوراماموں نے اپنی تقلید کرنے کو کہا ہے یا نہیں؟اور پیغمبر صاحبﷺ کے بعد کئی سو برس تک مسلمان لوگ تقلید ایک امام خاص کی نہین کرتے تھے۔اوروہ مسلمان غیر مقلد اصحاب رضوان اللہ عنہم اجمعین  اورتابعین اچھے اور سچے مسلمان تھے یا ان کے بعد کے مقلدین حنفی شافعی کہلانے والے حدیث اور قرآن کے عامل سے ناراض ہونے والے اچھے ہیں ۔اورپیغمبر صاحبﷺ نے صحابہ رضوان اللہ عنہم اجمعین  اورتابعین غیر مقلد لوگ کے زمانے کو اچھا کہا ہے۔یا نہیں۔اور اس کے  بعد کے زمانے میں جھوٹ اور گناہ پھیلنے کی خبردی ہے۔یا نہیں قوی دلیل سے بیان کیجے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نام میرا مولوی عبد الحئی ابن مولوی عبد االحلیم صاحب ساکن فرنگی محل عمر تخمینا 33 سال بقول صالح بیان کرتا ہوں۔حنفی ہونا مسلمان  میں شرط نہیں کیا  گیااورپیغمبر صاحبﷺ اصحابرضوان اللہ عنہم اجمعین  اور امام کے وقت میں حنفی شافعی وغیرہ سے  مسلمان سوم نہ تھے۔اماموں نے اپنے قول کی  تقلید کی اجازت دی ہے۔اس حالت میں جب خلاف قرآن و حدیث نہ ہو۔ مسلمان زمانہ اصحابرضوان اللہ عنہم اجمعین  اور تابعین کے اچھے  تھے ان لوگوں سے جو عامل مقلدین قرآن وحدیث سے ناراض ہیں اورپیغمبر صاحبﷺ نے زمانہ صحابہرضوان اللہ عنہم اجمعین تابعین اور تبع تابعین کو اچھا کہا ہے اور پچھلے زمانے میں جھوٹ اورگناہ پھیلنے کی خبر دی ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 11 ص 181

محدث فتویٰ

تبصرے