سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(46) کیا کتاب اور شریعت ایک ہی چیز کے دو نام ہیں۔؟

  • 3622
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1732

سوال

(46) کیا کتاب اور شریعت ایک ہی چیز کے دو نام ہیں۔؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا کتاب اور شریعت ایک ہی چیز کے دو نام ہیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کتاب کے دو معنی ہیں۔ایک آسمانی وحی جو الہامی لفظ میں انبیائے کرام پر نازل ہوئی  تھی جیسے قرآن  توراۃ وغیرہ اس کے علاوہ انبیاء کے قلب پر مضمون القا ہوتا تھا۔جسے وہ اپنے لفظوں میں بیان کرتے تھے۔اس کو حدیث انبیاء کہتے ہیں۔ان معنی سے کتاب خاص ہے۔اور شریعت عام ہے۔ جو دونوں کوشامل ہے۔دوسرے معنی کتاب کے  ہیں شریعت الہٰہی جو دونوں حصوں کو شامل ہے ان  معنی سے کتاب اور شریعت ایک ہی چیز ہے۔

تشریح۔

یہی سنت نبوی ﷺ کا مفہوم ہے۔-حضرت علامہ سید سلمان ندوی سیرت نبوی ﷺ پر لکھتے ہیں کتاب اصولی احکام میں اور سنت ان احکام کی اصولی احکام کی عملی تشریع اور بیان ہے۔کتاب براہ راست وحی الہٰی کا نتیجہ اور سنت نبوی ہے۔کتاب بلفظ وحی ہے۔ سنت بالمعنی پیغمبر ﷺ کی وحی اور ملکہ نبوت دونوں کےاحکام واجب الاتباع ہیں وحی  اور ملکہ نبوت پر ایک علمی مقالہ اہل حدیث 6 ربیع الثانی 1350ہجری میں دیکھئے۔(فتاویٰ ثنائیہ جلد 1 صفحہ 1-109

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 11 ص 149-162

محدث فتویٰ

تبصرے