آج کل دنیا میں مسلمانی مذہب چار ہیں۔اوراہل حدیث پانچواں مذہب کہاں سے نکل آیا یہاں کے حنفی پیش امام کہتے ہیں۔ اس واسطے آپ قرآن و حدیث کے ساتھ جواب دیں
مسلمانی مذہب تیر ہ سو 53 برسوں سے چلا آیا ہے۔جب سے آپﷺ نے خدا کا پیغام سنایا تھا۔مگرچار مذہب چوتھی صدی میں پیدا ہوئے۔ان سب سے پہلے اہل حدیث تھے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اہل حدیث مذہب پرانا ہے۔اور یہ نئے ہیں ان کو چاہیے کہ نئی بات چھوڑ کر اہل حدیث بن جایئں۔(فتاویٰ ثنائیہ صفحہ 212)
ماخذ:مستند کتب فتاویٰ