سوال: السلام علیکم کیا جو عذاب قبر والی ویڈیو بنائی گئی ہے اس میں فرشتے کی نقل بنانا کیا یہ درست عمل ہے؟ ویڈیو بہت عبرتناک ہے۔
جواب: اصول یہی ہے کہ آپ کسی نبی یا رسول یا فرشتے کو فلما نہیں سکتے ہیں: ١۔ کیونکہ یہ ایک طرف تو ان کی عصمت، تقدس اور احترام کے منافی ہے یعنی جسے آپ فرشتہ دکھا رہے ہیں ، وہ تو انسان ہونے کی وجہ سے گناہ گار ہے جبکہ اصلا فرشتہ تو معصوم ہے ۔ ٢۔اور دوسری طرف صریح بہتان اور جھوٹ بھی ہے یعنی جسے آپ فرشتہ دکھا رہے ہیں وہ حقیقت میں فرشتہ نہیں ہےلہذا جھوٹ اور بہتان ہوا۔ واللہ اعلم بالصواب