السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اسلام میں مساوات ہے یا نہیں اور مساوات کی تعریف کیا ہے۔؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مساوات بوجہ اتم موجود ہے جس ک معنی یہ ہیں کہ ہر ایک کو اس کا پورا حق دے کر عدل وانصاف ملحوظ رکھنا مثلا! چند ایک مہمانوں کو جو مختلف طبقات کے ہیں لڑکے جواب بوڑھے روٹی دیتے وقت بے دانت بوڑھے کو اس کے موافق نرم غذا دودھ وغیرہ اور جوانوں کو ان کے لائق بچوں کو ان کے مناسب غذا دینا یہ نہیں کہ بے دانت کو بھی سوکھی روٹی دی جائے۔(اخبار اہل حدیث امرتسر جلد نمبر 33 ش 14)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب