السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا ہر مسلمان کے لئے کسی امام ی تقلید خسوصا امام ابو حنیفہ ہی کی تقلیدضروری ہے اگر کوئی شخص کسی امام کی اقتداء نہ کرے تو کیا اس کی نجات ہوجائے گی۔بعض کہتے ہیں کہ آیت ۔۔۔قرآن
سے امام کی اطاعت ثابت ہورہی ہے۔کیا یہ صحیح ہے۔اور امام سے مراد آئمہ اربعہ میں سے کوئی امام ہی ہے۔
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
کسی امام کی تقلید نہ فرض ہے نہ واجب نجات کےلئے تقلید شرط نہیں بلکہ توحید وسنت کی اتباع شرط ہے۔قرآن کریم نے آئمہ اربعہ میں سے کسی امام کی تقلید کا نہ حکم دیا ہے۔نہ اشارہ کیا ہے۔بلکہ ہر امت کا امام ااس کے نبی ؑ کو قرار دیا ہے۔ ہمارے امام محمد رسول اللہﷺ ہیں جو تمام نبیوں کے بھی امام ہیں۔(اہل حدیث سوہدرہ جلد نمبر 1 ش 17)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب