سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

مولانا وحید الدّین خان اور ان کا مسلک

  • 359
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-02
  • مشاہدات : 839

سوال

سوال: مولانا وحید الدّین خان صاحب کون ہے؟ اور کس مسلک سے تعلق رکھتے ہے.?

جواب: مولانا وحید الدین خان صاحب معروف انڈین عالم دین اور مذہبی اسکالر ہیں۔ ان کی تحریروں میں دو عنصر بہت نمایاں ہیں ایک تذکیر اور دوسرا تجدد۔ پہلا محمود جبکہ دوسرا مذموم ہے۔
مولانا مودودی رحمہ اللہ کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے بعد ازاں جماعت اسلامی سے فکری اختلاف کی بنیاد پر علیحدہ ہوئے اور مولانا مودودی رحمہ اللہ کے رد میں ' تعبیر کی غلطی' نامی کتاب لکھی۔
'الرسالہ' اور ' تذکیر' کے نام سے دو ماہنامہ رسالے انڈیا اور پاکستان سے نکالتے ہیں۔ کئی ایک کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔ ان کی ویب سائیٹس پر ان کے رسالہ جات اور کتب دستیاب ہیں، جن سے ان کے متجددانہ افکار کی نشاندہی ہوتی ہے۔ ان کی تحریروں خصوصا سوال و جواب سے معلوم ہوتا ہے کہ مولانا کچھ علمی و ذہنی بڑائی کی بیماری کا بھی شکار ہیں۔ ان پر ایک مضمون لکھنے کا ارادہ ہے، ان شاء اللہ۔ ان کی ویب سائیٹ درج ذیل ہے:
Al- Risala Forum International

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ