سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(170) صدقہ فطر مسجد کے غسل خانوں اور وضو والی جگہ پر خرچ ہو سکتا ہےیا نہیں ۔

  • 3573
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 1022

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 کیا صدقہ فطر مسجد کے غسل خانوں اور وضو والی سبیل پر خرچ ہو سکتا ہے، اسی شمارہ میں وضاحت فرما دیں، تاکہ ہماری پریشانی دور ہو جائے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صدقہ غرباء اور مساکین کا حق ہے، اور وقف سے امیر غریب سب فائدہ اٹھاتے ہیں، اس لیے صدقہ فطر مسجد اور اس کے غسل خانوں یا وضوء والی سبیل پر صرف نہیں ہو سکتا۔ (عبد اللہ امر تسری روپڑی جامعہ اہل حدیث لاہور) (تنظیم اہل حدیث لاہور ۲۸ فروری ۶۴ئ، جلد نمبر ۱۶ شمارہ نمبر ۳۵)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 7 ص 290

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ