صدقہ فطر و زکوٰۃ وغیرہ حقیقی ہمشیرہ کو دینے کا حکم کس طرح ہے؟
صدقہ فطر و زکوٰۃ حقیقی ہمشیرہ وغیرہ کو باجازت امام دے سکتا ہے۔ (فتاویٰ ستاریہ ص ۹۹ جلد نمبر۱)
توضیح:… امام سے مراد امام نماز ہے، یا وہ امام جو حدود اللہ قائم کر سکے، اگر حدود اللہ قائم کنندہ امام مراد ہے، تو جس جگہ ایسا امام نہ ہو تو وہاں کے مسلمان کیا کریں، مفتی علیہ الرحمۃنے یہ عقدہ حل نہیں کیا، اور نہ ہی پس ماندہ کر سکتے ہیں۔ (الراقم علی محمد سعیدی جامعیہ سعیدیہ خانیوال)
ماخذ:مستند کتب فتاویٰ