سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(166) صدقہ فطر کا کون کون مستحق ہے۔

  • 3568
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1535

سوال

(166) صدقہ فطر کا کون کون مستحق ہے۔

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 غلہ صدقہ فطر کا کون شخص مستحق ہے؟ آیا خاص باشندہ دیہہ یا کسی دیگر گاؤں کا بھی مستحق ہے، اور وہ مسلمان محتاج موحد ہو یا خواہ کیسا ہی مشرک یا بدعتی بلا تفریق ہو، اس کو دیا جائے، اگر غلہ فطر کی قیمت ادا کی جائے، تو درست ہے، یا نہیں؟ اور غلہ خواہ کوئی ہو اور علاوہ گندم کے جیسے جوار، باجرہ، نخود وغیرہ دینا حسب مقدار شارع علیہ السلام یعنی ایک صاع دیا جائے تو درست ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صدقہ فطر کا مصرف مسکین خوش عقیدہ سے اپنے گاؤں کا ہو یا اور گاؤں کا مگر اپنے گاؤں کا مسکین موصوف بصفات مذکورہ احق ہے، دوسرے کانوں کے مسکین سے اور دوسرے گاؤں کا مسکین موصوف بصفات مذکو راحق ہے، اپنے گاؤں کے مسکین سے جو بصفات مذکور متصف نہ ہو ، صدقہ فطر میں مسکین کی منفعت کو خیال کرے، اگر مسکین کو غلہ میں فائدہ ہو تو غلہ دینا افضل ہے، اور اگر نقد اس کے حق میں مفید ہے، تو نقد افضل ہے اناج سے ایک صاع شرعی صدقہ فطر دیوے، کوئی اناج ہو۔ (حررہ عبد الجبار بن عبد اللہ الغزنوی عفی عنہ) (فتاویٰ غزنویہ ص ۱۲۲ جلد نمبر۱)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 7 ص 288

محدث فتویٰ

 

تبصرے