ماہ رمضان المبارک میں جب مساجد میں قرآن مجید ختم ہو تا ہے۔تو مٹھائی وغیرہ تقسیم کرنے کا اہتمام کیاجاتا ہے۔شرعاً اس کا کیا حکم ہے۔؟
بعض تفاسیر میں لکھا ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جب سورۃ بقرہ ختم کی تو دس اونٹ ذبح کئے اس سے معلوم ہوا کہ کسی دینی کتاب کے ختم ہونے پر اگر کوئی ایسی خوشی کی جائے تو حرج نہیں۔لیکن اس کا التزام کرنا اور اس کو ضروری سمجھنا جیسے آجکل ہوتا ہے۔یہ طریقہ مناسب نہیں کیونکہ سلف میں اس قسم کے التزام کا ثبوت نہیں۔
(مولانا حافظ عبداللہ روپڑی) (تنظیم اہل حدیث جلد 18 ش 32)
ماخذ:مستند کتب فتاویٰ