السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
قرآن پڑھ کراس کا ثواب مردوں کو پہنچایا جا سکتا ہے۔؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس عمل کے لئے قرآن اور صحیح حدیث میں کوئی ثبوت نہیں اس واسطے قرآن پڑھ کر مردے کو ثواب پہنچانے کے سنت نہیں کہہ سکتے۔ (تحریر۔مولانا ابو البرکات احمد شیخ الحدیث جامعہ اسلامیہ گوجرانوالہ)
(تصدیق ۔حضرت العلام مولانا حافظ محمد گوندلوی اخبار الاسلام گوجرانوالہ جلد نمبر 1 ش 23)
توضیح بطریق مروجہ قرآن خوانی کے متعلق کوئی صحیح حسن یا ضعیف حدیث بھی مروی نہیں تعامل صحابہ اور تابعین بھی نہیں پایا گیا۔یہ صرف رواج ہے۔لہذا ما عندی واللہ اعلم ۔ (علی محمد سعیدی جامعہ سعیدیہ خانیوال)
ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب