السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا قرآن کی تعلیم و تلاوت کی اجرت لینا جائز ہے۔؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
علماء کا اس میں اختلاف ہے۔جمہور جواز کے قائل ہیں۔حنفیہ منع کرتے ہیں۔مگر متاخرین حنفیہ نے تعلیم کی اجرت کو جائز قرار دای ہے۔بعض حنفیہ نے اس کی وجہ یہ بیان کی ہے۔قرون اولیٰ میں علماء کو روزینہ ملتا تھا۔اس واسطے ان کو اجرت لینا عوام سے درست نہیں۔تھا ۔اب چونکہ علماء کو بیت المال سے کچھ نہیں ملتا۔اس واسطے اب لے سکتے ہیں۔ (جلد نمبر 20 ش 44الاعتصام)
ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب