سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(139) دانتوں سے خون نکلنے کی صورت روزے کا حکم

  • 35
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 3613

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته اگر دانتوں میں سے خون نکل آئے اور اس کا ذائقہ بھی محسوس ہو تو کیا روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔ ؟ اوراگر جسم کے کسی اور حصہ سے نکل آئے تو پھر کیا حکم ہے۔ ؟

 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شیخ صالح المنجد اس بارے ایک سوال کے جواب میں فرماتے ہیں:

دانتوں سے نکلنے والاخون روزے پر اثرانداز نہيں ہوتا اورنہ ہی اس سے روزہ ٹوٹتا ہے ، چاہے وہ خود نکلے یا کسی کے زدکوب کرنے سے نکلے ۔لیکن روزے دار پر اس خون کو نگلنا حرام ہے ، اوراگر اس نے جان بوجھ کر نگل لیا تو پھرروزہ ٹوٹ جائے گا ۔(فتاوی اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ والافتاء ( 10 / 267 )

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 2 کتاب الصلوۃ

تبصرے