السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
﴿اِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَآءِ وَالْمَسَاکِیْن﴾۔ فقراء سے کون فقیر اور مسالین سے کون مسکین مراد ہیں، آیا جو در در ٹکر گدائیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
فقیر کی تعریف قرآن میں یوں آئی ہے:
﴿لِلْفُقَرَاءِ الْمُھَاجِرِیْنَ الَّذِیْنَ اَخْرِجُوْا مِنْ دِیَارِھِمْ وَاَمْوَالِھِمْ﴾
یعنی فقیر وہ ہے، جس کے پاس رہنے کو مکان نہیں، اور کاروبار کرنے کو مال نہیں۔ تن پوشی کی نفی نہیں کی، مسکین کا ذکر یوں فرمایا ہے: ((اَوْ مِسْکِیْنًا ذَا مَتْرَبَة)) مسکین مٹی پوش یعنی فقیر سے سوء حال بدتر حالت میں ہوتا ہے۔ (۲۷ مارچ ۱۹۳۱ء) (فتاویٰ ثنائیہ جلد اول ص ۴۷۷)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب