السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
زکوٰۃ کے مال سے رمضان میں افطاری امیر و غریب کو مسجد میں روزانہ کھلا سکتے ہیں، یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
زکوٰۃ کا مال عموماً غرباء و مساکین کے لیے ہے۔ قرآن مجید میں ارشاد ہے:
﴿اِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَآء وَالْمَسَاکِیْن الایة﴾ (جلد ۴۱ نمبر ۸۱ اہل حدیث)
شرفیہ:… یہ جواب بالکل گول بے فائدہ ہے، صاف جواب یہ ہے کہ یہ صورت جائز نہیں، زکوٰۃ صرف مستحقین کے لیے ہے۔ (فتاویٰ ثنائیہ جلدا ول ص ۷۶۶)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب