السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
حدیث قدسی کسے کہتے ہیں۔مفصل جواب عنایت فرمائیں۔؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حدیث قدسی کی دو تعریفیں مشہور ہیں۔
ایک یہ کہ رسول اللہ ﷺ اللہ کی طرف نسبت کریں۔خواہ صیغہ غائب ہی ہو۔جیسے
عن ابي هريره قال قال رسول الله صلي الله عليه وسلم يقول الله تعالي انا عند ظن عبدي بي وانا معه اذا ذكرني الحديث (مشکواة باب زکر اللہ الخ)
دوسری یہ کہ اللہ براہ راست بندوں کو خطاب کرے۔جیسے
عن ابي ذر قال قال رسول الله صلي الله عليه وسلم فيما يرويه عن لله تبارك و تعالي انه قال يا عبادي اني حرمت الظلم علي نفسي وجعلته بينكم محرما فلا تظالموا الحديث (مشکواة باب الا ستغفارالخ)
اس میں اختلاف ہے کہ الفاظ اللہ کے ہوتے ہیں یا رسول اللہ ﷺ کے بھی ہوسکتے ہیں۔اور مطلب خدا کا ظاہر یہی ہے۔کہ الفاظ بھی خداکے ہوتے ہیں۔صرف ان میں اعجاز نہیں ہوتا۔جیسے قرآن مجید میں اعجاز ہے۔اگر الفاظ خدا کے نہ ہوں۔اورمطلب خداکا ہو۔تو پھر حدیث قدسی اوردوسری حدیثوں میں یہ فرق ہوگا۔ کہ حدیث قدسی میں خدا کی طرف نسبت کی تصریح ہوتی ہے۔جیسے اضافت تشریفی(بیت اللہ۔ناقۃ اللہ۔وغیرہ) ورنہ مطلب کے لہاظ سے سب احادیث خدا کی طرف سے ہیں۔ (اخبار اہل حدیث سوہدرہ ج13 شمارہ 3)
ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب