السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مسکین شخص کا ازروئے قرآن و حدیث کس قدر مال ہو سکتا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جو نصاب کا مالک ہے، یعنی باون روپے کا مالک یا اتنے مال کی ملکیت کا مالک ہے، وہ غنی جو اس کے لیے زکوٰۃ لینا جائز نہیں ہے، اور جو نصاب سے کم کا مالک ہے وہ لے سکتا ہے، مگر سوال نہیں کر سکتا۔ (عبد السلام بستوی دہلی) (اہل حدیث دہلی جلد ۳ شمارہ ۲۴ ۱۳۷۳ھ)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب